تازہ ترین
ہوم / پاکستان / پاکستان نے ملٹری آپشن استعمال کرنے کی تیاری کرلی، ہندوستان کو بڑاسرپرائز دینے کا فیصلہ

پاکستان نے ملٹری آپشن استعمال کرنے کی تیاری کرلی، ہندوستان کو بڑاسرپرائز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عارف حمید بھٹی سے سوال کیا گیا کہ جنرل (ر) اعجاز اعوان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت آرٹیکل 370کو اصل حالت میں بحال نہ کرے اور عالمی سطح پر بھی کشمیر کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا تو پھر پاکستان کے پاس ملٹری آپشن موجود ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جنرل (ر) اعجاز اعوان بڑے سینئیر ہیں۔انہوں نے نپی تلی بات میں پاک فوج کا پیغام بھارت کو دے دیا ہے کہ اگر عالمی قوتیں بھارت کو دہشتگردی سے نہیں روکتی تو پھر پاکستان کے پاس ملٹری آپشن ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اس کی مکمل تیاری بھی کی ہوئی

ہے۔پاکستان تمام کنٹرول لائن پر نظر رکھے ہوئے ہیں،کہ کہاں کہاں سے بھارت شرارت کر سکتا ہے اور ان کو کیسے جواب دیا جائےگا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ بھارت یہ سمجھ چکا ہے کہ اس نے کشمیر میں بربریت کی، اور یہ بھی جان گیا ہے کہ اگر اس نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی نا انصافی نہ روکی تو پاک فوج ایسا سرپرائز دے گی کہ بھارت یاد رکھے گا،اور اس کا اشارہ پاک فوج کے ترجمان بھی دے چکے ہیں۔جب کہ دوسری جانب قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 15ویں کور کے مخصوص یونٹس اور ویسٹرن ائیر کمانڈ کی فارمیشنز میں غیر معمولی نقل وحرکت سپاٹ کی گئی ہے جو لائن آف کنٹرول پر کسی بڑی شرارت کا عندیہ دے رہی ہے۔افواجِ پاکستان اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھارت کی جانب سے کسی بھی کاروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔لائن آف کنٹرول پر غیر علانیہ محدود جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔اعلیٰ حکومتی زرائع نے ٹاپ سیکورٹی آفیشلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے تحت آپریٹ کرنے والی 15 ویں کور کے ایڈوانس یونٹس کی موومنٹ لائن آف کنٹرول کے قریب سپاٹ کی گئی ہے۔ویسٹرن ائیر کمانڈ کے تحت آپریٹ کرنے والی ائیر بیسز پٹھانکوٹ،ادھم پور، آوانتی پور، لی اور سرینگر میں بھی غیر معمولی نقل و حرکت سپاٹ کی گئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر کسی بڑی شررات کی پلاننگ کر رہا ہے۔عسکری انٹیلی جنس ادارے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر بھارت کی تمام موومنٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ فیلڈ انٹیلی جنس سورسز سے بھی انفارمیشن موصول ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *