ہوم / پاکستان / جو یوٹرن نہیں لیتا وہ بیوقوف ہوتا ہے،مجھے خوشی ہے کہ میں یو ٹرن کا وزیراعظم ہوں

جو یوٹرن نہیں لیتا وہ بیوقوف ہوتا ہے،مجھے خوشی ہے کہ میں یو ٹرن کا وزیراعظم ہوں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ میں یو ٹرن کا وزیراعظم ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو یوٹرن نہیں لیتا وہ بیوقوف ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ آج جیل میں ہیں یہ اگر بہت پہلے کرپشن پہ یوٹرن لے لیتے تو آج جیلوں میں نہ ہوتے۔ انہوں نے یوٹرن کو اچھا ثابت کرتے ہوئے کہا کہ غلط یا نقصاندہ فیصلوں پر یوٹرن لے لینا چاہیے جیسے کہ کرپشن کی وجہ سے جیل جانے والوں کو پہلے ہی کرپشن پہ یوٹرن لے لینا چاہیے تھا۔انہوں نے یہ باتیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے

کہا کہ عوام کو گمراہ کن عناصرکی غلط معلومات سے بچایا جائے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اہداف ملنا شروع ہوگئے، برآمدات میں اضافہ اور نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، بند کارخانوں اور صنعتی یونٹس کی بحالی کوفوری یقینی بنایا جائے۔اس اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی، وزیر اقتصادی امور، مشیرتجارت ودیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ٹیکسوں کی وصولی میں بہتری اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا۔ حالیہ مہینوں میں ٹیکسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔رواں سال پہلے 2 مہینے میں برآمدات اور درآمدات کی مد میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد کمی ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ اپارٹمنس کی تعمیرات اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ زراعت کے ہرشعبے کی ترقی کیلئے ایک مفصل پالیسی تشکیل دی ہے۔طے شدہ حکومتی اہداف کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔ وزارتیں سہ ماہی اہداف کی تکمیل کا طریقہ کار وضع کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو گمراہ کن عناصرکی غلط معلومات سے بچایا جائے۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اہداف ملنا شروع ہوگئے۔ حکومتی معاشی پالیسی سے برآمدات میں اضافہ ہوا، نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *