ہوم / پاکستان / تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی ناکامی کیا ہے، اسد عمر نے اعتراف کرلیا، اہم بات بتادی

تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی ناکامی کیا ہے، اسد عمر نے اعتراف کرلیا، اہم بات بتادی

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناکامی مشکل بیانیہ اور کامیابی کامیاب خارجی محاذہے،ہماری ناکامی یہ ہے کہ ہمارابیانیہ مشکل ہے، دھرنے میں عمران خان کا بیانیہ بڑا واضح تھا، عمران خان وزیراعظم بن گئے ان کا براہ راست عوم سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئے آرٹیکل 149کو کیوں دیکھا جارہا ہے۔اس حوالے سے میں بتا دوں کہ کراچی سے صرف ایک کھرب روپے کا ٹیکس خرچ ہوتا ہے۔ لیکن کراچی میں جاکر دیکھیں تو وہاں ایک کھرب روپے کا حشر نظر آئے گا۔

گندگی اور کچرے کے ڈھیڑ لگے ہوئے ہیں، جبکہ صوبائی حکومت بالکل خاموش ہے، ان کو کراچی سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کے نزدیک ہم کراچی کے بغیر بھی صوبے میں حکومت بنا لیتے ہیں اس لیے کراچی بھاڑ میں جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا جوبھی کرنا ہے آئین کے اندر ہی کریں گے، کیونکہ جمہوری حکومت غیرآئینی طریقہ استعمال نہیں کرسکتے،کراچی والے ہمیں کہتے ہیں کہ آئینی راستہ اختیار کرو، یا غیرآئینی ہمارے مسائل حل کریں ۔حکومت کراچی کیلئے ضرور کچھ کرے گی، کراچی کو اپنے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف ترقیاتی پیکج مسئلہ نہیں ہے۔کیونکہ صوبائی حکومت کے بغیرکچھ نہیں کرسکتے۔اسد عمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے نیب کا قانون بنایا، نیب میں اگر کوئی خرابی نظر آرہی ہے تو سوال عمران خان سے نہیں ن لیگ اور پی پی سے پوچھا جائے۔نیب کو کیوں اتنے زیادہ اختیارات دیے گئے؟ ایک نجی سیکٹر کا شخص کیسے نیب کو اپروچ کرسکتا ہے۔اسد عمر نے ایک سوال پر کہا کہ مجھے بتائیں پی ٹی آئی کے دو بندے نیب نے جیل میں بند کیے،لیکن اپوزیشن نے کہا کہ یہ توٹوپی ڈرامہ ہے۔کیا یہ گرفتاریاں عمران خان کی مرضی سے چل رہی ہیں؟حکومت کاسیاسی لوگوں کے کیسز میں کردار یہ ہے کہ حکومت کسی ادارے میں مداخلت نہیں کررہی۔آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، میں میڈیا میں نہیں ہوں کہ مجھے نہیں پتا کہ کیا قدغن لگائی گئی؟ میرے خیال میں کوئی سنسرشپ نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے اچھی چیز ہے کہ اپوزیشن کی پرانی چیزیں بھی دکھائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کامیابی خارجی محاذ پر عزت ملی ہے، امریکا، چین، یواے ای، سعودی عرب اور قطر سے بھی تعلقات بہتر کیے ہیں۔ہماری ناکامی یہ ہے کہ ہمارابیانیہ مشکل ہے، دھرنے میں عمران خان کا بیانیہ بڑا واضح تھا۔ عمران خان وزیراعظم بن گئے ان کا براہ راست عوم سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *