ہوم / پاکستان / پاکستان کے علاوہ وہ ملک جہاں 6سال کی بچی سے لیکر 60سال تک کی خاتون سب کپتان کی دیوانی ہیں

پاکستان کے علاوہ وہ ملک جہاں 6سال کی بچی سے لیکر 60سال تک کی خاتون سب کپتان کی دیوانی ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے آتش تاثیر نے امریکی میگزین “وینیٹی فیئر” کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی وسیاسی زندگی کے بہت سے پہلوؤں پر بات چیت کی۔ آتش تاثیر بھارتی صحافی اور رائٹر تلوین سنگھ کے صاحبزادے ہیں ۔ سلمان تاثیر اور تلوین نے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اختلافات کی بنیاد پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔آتش تاثیر کے آرٹیکل کا عنوان ہے ” وہ ایک مشکل کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔” جس میں انہوں نے لکھا کہ لاہور میں مقیم سماجی شخصیت اور اپنے انکل یوسف صلاح الدین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے

لاہور میں مجھے بتایا تھا کہ ”عمران خان خواتین کی پسندیدہ ترین شخصیت تھے، میں نے بھارت میں 6 سے 60 سال کی عمر کی خواتین کو ان کے لیے دیوانہ دیکھا ہے۔” 43 سال کی عمر میں عمران خان نے جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی جو ایک ٹائیکون جمی گولڈ اسمتھ کی بیٹی تھیں، جس کا اپنے داماد کے بارے میں کہنا تھا کہ ”وہ ایک بہترین پہلا شوہر بنے گا۔” آتش تاثیر نے لکھا کہ ” پاکستان کے مشہور لکھاری محسن حامد نے لاہورمیں مجھے بتایا تھا کہ ’’ عمران خان آزادانہ مردانگی کی علامت تھے۔”وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی کو لندن میں اکثرنائٹ کلب میں جانے والا کہتے ہوئے آتش تاثیر نے لکھا کہ زلفی بخاری سے عمران خان کے انٹرویو کے لیے بات ہوئی تھی ۔انہوں نے یقین دہانی مانگی کہ میں اس حوالے سے مثبت لکھوں گا۔ چند دن بعد زلفی بخاری نے مجھے واٹس ایپ پر بتایا کہ بدقسمتی سے وزیراعظم نے ابھی انٹرویو دینے سے انکار کردیا ہے۔ آتش تاثیر نے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ جب 2007ء میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا قتل ہوا تو عمران خان چند دن بعد ایک فرانسیسی گرل فرینڈ کے ہمراہ پاکستان آئے تھے اور تیراکی کے لباس میں سوئمنگ پول کے قریب ان کی تصویر بھی کھینچی گئی تھی۔یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب ان کا ملک صدمے میں تھا۔ آتش تاثیر نے لکھا کہ بینظیر والے حادثےکے بعد عمران خان سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے بینظیر کو بچا لیا۔ عمران خان کے مطابق بینظیر بھٹو پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کرنے والی تھیں اس لیے یہ چیز ان کیلئے نعمت بن کر آئی ۔ آتش تاثیر کے مطابق ”یہ چیز” سے متعلق میرے استفسار پر عمران خان نے جواب دیا

”موت ۔” آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان نے قدرے حاسدانہ انداز میں کہا کہ ” بے نظیر شہید ہو چکی ہیں، وہ لازوال ہوچکی ہیں۔” آتش تاثیر نے لکھا کہ علی ظفر نے مجھے بتایا عمران خان کا سختی سے ماننا ہے کہ ہمیں ذہنی طور پر مغرب کی غلامی چھوڑنی ہوگی اور اپنی جگہ ، اپنی شناخت ، اپنی چیز ، اپنی ثقافت ، اپنی جڑیں تلاش کرنا ہوں گی۔ عمران خان نے ان کے سامنے خود کو لبرل کہا۔عمران خان نے علی ظفر کو بتایا کہ تم مجھے جانتے ہو، میں ایک لبرل ہوں ، میرے دوست پاکستان اور بھارت میں ہیں۔ میرے دوستوں میں لامذہب افراد بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *