ہوم / شوبز / مجھے اپنی باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنی ہے، دوبارہ شوبز میں قدم نہیں رکھوں گی، شازیہ خشک

مجھے اپنی باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنی ہے، دوبارہ شوبز میں قدم نہیں رکھوں گی، شازیہ خشک

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی نامور صوفی گلوکارہ شازیہ خشک نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔’لال میری پت‘اور ’دانے پہ دانا‘ سمیت دیگر مقبول گیتوں میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگانے والی شازیہ خشک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اب شوبز کو الوداع کہتی ہیں۔شازیہ خشک کے مطابق انہوں نے گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ وہ اب مکمل اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں فیصلہ کرچکی ہوں کہ مجھے اپنی باقی کی زندگی اسلام کی خدمت میں صرف کرنی ہے۔شازیہ خشک نے شوبز کو خیرباد کہتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کے اس فیصلے میں بھی ہمیشہ

کی طرح سپورٹ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم رہیں گی اور اب دوبارہ شوبز میں قدم نہیں رکھیں گی۔واضح رہےکہ شازیہ خشک سندھ کے شہر جامشورو میں پیدا ہوئیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1992 میں کیا تھا۔ان کا پہلا گیت ’میرا اڈیتھا پکھیارا‘ تھا جس سے انہیں بےحد مقبولیت ملی۔25 سال گلوکاری کے کیرئیر میں شازیہ خشک نے نہ صرف اردو اور سندھی گانوں میں اپنی سُریلی آواز شامل کی بلکہ، بلوچی، پنجابی، سرائیکی، کشموری اور بروہی زبانوں میں بھی گانے گنگنائے۔شازیہ خشک پاکستان سمیت دنیا کے 45 ممالک میں پرفارم کر چکی ہیں وہ صوفی گلوکارہ ہی نہیں بلکہ لوک فنکارہ کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *