ہوم / شوبز / انٹرپول نےقندیل بلوچ کیس کا مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

انٹرپول نےقندیل بلوچ کیس کا مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

ملتان (نیوز ڈیسک) قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفرور بھائی محمد عارف کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مفرور ملزم محمد عارف کو انٹر پول کی مدد سے سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا۔ سعودی عرب فرار ہونے والے ملزم عارف کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی ملزم عارف کے کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے، جس کا علیحدہ چالان عدالت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مقتولہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کے دوسرے روز بھائی محمد وسیم نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اپنی بہن کا قتل کیا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے بلوچ

برادری کا نام خراب ہوا۔ بھائی محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ قندیل نے سوشل میڈیا پر غیر مناسب تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔پولیس کے سامنے محمد وسیم نے یہ بھی بتایا کہ اسے دوسرے بھائی محمد عارف نے قندیل کو قتل کرنے کا کہنا ہے، جو قندیل کی حرکتوں پر شرم محسوس کرتا ہے۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اسے قندیل کو قتل کرنے پر کوئی افسوس نہیں۔واضح رہے کہ 15 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کو مظفر آباد میں اس کے بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزم عارف کو عدالت نے اس کیس میں مفرور قرار دیا تھا۔ 17 جولائی 2016 سے 26 ستمبر 2019 تک اس کیس کی 152 سماعتیں ہوئی تھیں، جس کے بعد ماڈل کورٹ نے27 ستمبر کو قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔قتل کے مقدمے میں مذہبی اسکالر مفتی قوی سمیت عبدالباط، ظفر اقبال، اسلم شاہین اور حق نواز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *