ہوم / علاقائی / نئی نویلی دلہن گھر کا صفایا کرکے فرار، شوہر صدمے سے اسپتال جاپہنچا

نئی نویلی دلہن گھر کا صفایا کرکے فرار، شوہر صدمے سے اسپتال جاپہنچا

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) شہری کو موبائل فون پر دوستی کرنا مہنگی پڑ گئی،دولہن شادی کے دس دن بھی ہی گھر سے فرار ہو گئی۔دولہن گھر کا صفایا کر کے چلتی بنی۔تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہری کو موبائل فون پر دوستی کے بعد شادی کرنا مہنگی پڑ گئی۔دولہے میاں کا کہنا ہے کہ اس کی چند روز قبل ایک خاتون سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی۔دوستی کے بعد اس نے شادی کی پیشکش کی، دونوں نے شادی کر لی لیکن دس دن بعد ہی دلہن گھر سے فرار ہو گئی، دولہے میاں کا کہنا ہے کہ دلہن نے نکاح نامے میں ایک ایکڑ زرعی اراضی بھی لکھوائی تھی۔اس کے علاوہ زیوارت اور مکان

بھی لکھوائے تھے۔دولہا صدمے سے بے حال ہو کر اسپتال جا پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہن اس سے قبل بھی کئی نکاح کر چکی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناہید نامی خاتون کے اب تک 12 نکاح اور مختلف افراد پر زیادتی کے الزام کے تحت 6 مقدمات سامنے آچکے ہیں۔خیال رہے اس سے قبل عارف والا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان نے خاتون کی محبت میں اپنے جسم کا اعضاء تک بیچ ڈالا۔ کامونکی کا رہائشی ہمایوں اس وقت زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں پولیساس سے تفتیش کر رہی ہے۔ ہمایوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ عارف والا کی رہائشی ایک خاتون کی دوستی میں مبتلا تھا کہ اس خاتون نے اس سے اپنی نجی ضروریات کا بتا کر ساڑھے 3 لاکھ روپے کا تقاضا کیا جس پر متاثرہ نوجوان ہمایوں کا کہنا تھا کہ اس کے پاس تو ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے وہ ساڑھے 3 لاکھ روپے کا بندوبست کہاں سے کرے گا، اس پر خاتون نے اسے کہا کہ دوستی میں پیسے کی کوئی قدر و اہمیت نہیں ہوتی ہے، اگر تمہارا دوستی سچی ہے تو تم کچھ بھی کر کے مجھے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا بندوبست کر کے دو گے، اسی کے ساتھ خاتون نے ہمایوں کو گردہ بیچنے کا مشورہ بھی دیا جس پر ہمایوں نے بلا تردد اپنا گردہ بیچ ڈالا اور بدلے میں ملنے والی ساڑھے 3 لاکھ روپے کی رقم لا کر خاتون کے ہاتھ میں تھما دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *