ہوم / پاکستان / خیبرپختونخواہ حکومت نےملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی پیداکردہ بجلی صنعتی یونٹس کو فراہم کرنا شروع کردی

خیبرپختونخواہ حکومت نےملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی پیداکردہ بجلی صنعتی یونٹس کو فراہم کرنا شروع کردی

پشاو(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی پیدا کردہ بجلی صنعتی یونٹس کو فراہم کرنے کا معاہدہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ فسادیوں کو صوبے کا نظام بگاڑنے نہیں دینگے۔ صنعتی شعبہ کو فروغ دیکر لوگوں کو روزگار فراہم کرینگے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی پن بجلی کا اختیار اب وفاق کی بجائے صوبے کے پاس آگیا ہے۔ صوابی کے پیہور پراجیکٹ کی 18 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دینے کی بجائے 5 صنعتی یونٹس کو فراہم

کی جائے گی۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں نوشہرہ اور صوابی کے صنعتی یونٹس کو بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر مشیر برائے توانائی ملک حمایت اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، 200 میگا واٹ بجلی مزید مقامی صنعتکاروں کو جائے گی۔تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ محمود خان نے واضح کیا کہ تمام لوگوں کو نوکری نہیں دی جا سکتی، اس لئے صنعتی شعبہ کے بنیادی مسائل حل کرکے پرائیویٹ سیکٹر سے لوگوں کو روزگار دیںگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *