ہوم / علاقائی / خاتون کو 6 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار

خاتون کو 6 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار

کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم علی خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے علی نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم علی خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے خواتین کو بلیک میل کرتا اور ان کو ملاقات کیلئے بلاکر نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا جبکہ متاثرہ

خاتون کی جانب سے انکار کی صورت میں نازیبا ویڈیوز اس کے اہل خانہ کو ارسال کرتا اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم علی ایک خاتون کو الیکٹرک شاک بھی دیتا رہا اور شکایت کرنے کی صورت میں اس کے والد کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر خاموش کرایا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ایک خاتون کو بلیک کرکے 6 سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے 2 موبائل فونز اور میموری کارڈز برآمد ہوئے ہیں جن میں کئی لڑکیوں کی غیر اخلاقی وڈیوز موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *