ہوم / اہم خبریں / حکومت ہوش کے ناخن لے ہم انتقام لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فضل الرحمن

حکومت ہوش کے ناخن لے ہم انتقام لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فضل الرحمن

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ہماری اطلاع کے مطابق فوج نے خود کو سیاسی معاملات سے علیحدہ کردیا ہے ۔حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ اب تک نہ رابطہ ہوا اور نہ ہی مذاکرات، جب کوئی تجویز آئی تو ہم جواب دیں گے۔ راولپنڈی میں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہماری اطلاع کے مطابق فوج نے خود کو سیاسی معاملات سے علیحدہ کردیا ہے اور غیر جانبدار رہے گی، امید کرتا ہوں آزادی مارچ کے حوالے سے پاک فوج اپنی غیر جانبداریت برقرار رکھے گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کوئی ہمارے پرامن مارچ کو

کمزور نہ سمجھے، ہم کسی بھی ادارے سے تصادم سے گریز کریں گے۔ ان کا کہنا تھا حکومت ہوش کے ناخن لے ہم انتقام لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی کا مزیدکہنا تھا کہا جارہا تھا کہ لاکھوں لوگ باہر سے پاکستان نوکری کرنے آئیں گے لیکن باہر سے صرف چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک نوکری کرنے آئے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ ہم سے ہمارا حق نہ چھینے، حق چھینا گیا تو آج نہیں تو کل انتقام لیں گے۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے جبراً مصلت ہونے کا کوئی حق نہیں، ہم نے پہلے دن سے ان کا حق حکمرانی تسلیم نہیں کیا، ان کو مستعفی ہونا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ناجائز اور نااہل حکومت کو چلتا کرنے کےلئے تیار ہے اور پر عزم ہے۔انہوں نے بتایا کہ 27 اکتوبر سے اسلام آباد کے لیے مارچ شروع ہوجائے گا جو 31 کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مذکرات کے لئے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ آزادی مارچ ختم کرنے حوالے سے کوئی تجویز ہے تو سامنے لائی جائے پھر غور کریں گے۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے کہا کہ گیا کنٹینر دیں گے اب کہتے ہیں سڑکوں سے نہیں گزرنے دیں گے اب عوام حقیقی انداز میں آئے گی اس لئے ایوانوں میں ہلچل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر فروش ہیں، انڈیا کو آرٹیکل 370 ہٹانے سے روکنے کے لئے کوئی سفارتکاری نہیں کی، ہم امریکہ کا اعتماد نہیں حاصل کر پائے اور دوست ممالک نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صرف باہر جاکر تقریر اچھی کی لیکن پاکستان مطلوبہ ووٹ حاصل نہ سکا اور اب کشمیر فروشوں کو مگر مچھ کے آنسو بہانے کی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *