ہوم / پاکستان / ’محمد زبیر کے کراچی چلے جانے کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے‘ مریم اورنگزیب کا بیان جھوٹا ثابت ہوگیا

’محمد زبیر کے کراچی چلے جانے کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے‘ مریم اورنگزیب کا بیان جھوٹا ثابت ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا جھوٹ پکڑا گیا ہے کہ محمد زبیر کے کراچی چلے جانے کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی قیادت نے شرکت کی لیکن کچھ رہنما شریک نہ ہوئے جن میں محمد زبیر بھی شامل ہیں۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ محمد زبیر اجلاس میں کیوں شریک نہیں تھے تو مریم اورنگزیب نے احسن اقبال کو بتایا کہ وہ کراچی جا سکے ہیں اور احسن اقبال نے وہی جواب دہرا دیا لیکن اب سینئرصحافی عمر چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ

مریم اورنگزیب کے بیان کے بعد محمد زبیر نجی ٹیوی کے اسلام آباد سٹوڈیو سے پروگرام میں شریک ہوئے ہیں۔ مرکزی رہنماء ن لیگ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مجھے آج اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیاتھا، جبکہ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوا ، تبصرہ نہیں کروں گا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے بھی پارٹی اجلاسوں میں کم بلایا جاتا ہے۔پارٹی اجلاس میں چند لوگوں نے جانا ہوتا ہے اس میں ہزاروں لوگ تو نہیں جاسکتے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا جو بیانیہ ہے وہی سب کا بیانیہ ہے۔ پارٹی قائد نوازشریف ہیں جو نوازشریف حکم دیں گے اس پر ہی سب نے عمل کرنا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ گلگت سے گودار اور نارووال سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات پر احسن اقبال نے کہا کہ عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ یا نئے انتخابات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *