تازہ ترین
ہوم / علاقائی / لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کا نشہ آور کیمیکل، گولیاں اور 14ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے قبضے سے 195کلو گرام نشہ آور کیمیکل کیٹا مائن برآمد ہوا ہے اس کے علاوہ 5 لاکھ نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں، کیٹامائن کو دودھ کے ڈبوں جب کہ گولیوں

کو بیگز کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔بتایا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔چینی باشندے زینگ ہوئی پنگ سے 60ہزارامریکی ڈالراور 34 سوچائنیزکرنسی برآمد ہوئی، مسافر پرواز ای کے 615 سے چین براستہ دبئی جارہا تھا، مسافر کے پاس 11ہزار 860پاکستانی روپے بھی موجود تھے، اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا۔جب کہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے ایک کامیاب کارروائی میں ہاکس بے کے دو گوداموں پر چھاپہ مار کر 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 911 میٹرک ٹن اسمگل شدہ سیکنڈری کوالٹی کے گیلوینائزڈاسٹیل کوائل ضبط کرکے بے قاعدگی میں ملوث 3 درآمدکنندگان میسرزاے ون اسٹیل، میسرزرائیل اسٹیل اورمیسرزنیواعجازانجینئرنگ کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *