تازہ ترین
ہوم / علاقائی / پی ٹی آئی کارکن نے اپنی تصویر پر کمنٹ کرنیوالے نوجوان کو ڈھونڈ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

پی ٹی آئی کارکن نے اپنی تصویر پر کمنٹ کرنیوالے نوجوان کو ڈھونڈ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

ملتان (ویب ڈیسک) فیس بک کی تصویر پر کمنٹ کیوں کیا؟ ملتان میں گلشن مارکیٹ کے صدر نے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والے شہری علی عباس پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملتان میں پیش آیا جہاں شہری کو فیس بک کی تصویر پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔پی ٹی آئی کے الیاس نامی متحرک کارکن نے کمنٹ کرنے والے شہری پر بدترین تشدد کیا۔جس کے باعث بیوٹی سیلیون پر کام کرنے والا نوجوان زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے گلشن مارکیٹ کے صدر الیاس کی تصویر پر “چوروں کے سردار” کا کمنٹ کیا۔جس کے بعد محمد الیاس نے نوجوان کی شناخت کی اور بالاآخر اسے ڈھونڈ نکالا۔اور ساتھیوں کے ہمراہ اس پر بدترین تشدد کی جس سے نوجوان کے بازو اور گردن پر چوٹ آئی۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کس کتنے برے طریقے سے شہری کو صرف ایک کمنٹ کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جب کہ محمد الیاس کا موقف ہے کہ میں نے نوجوان کو صرف دو تھپڑ مار کر سمجھانے کی کوشش کی۔جب کہ زخمی شہری کا کہنا ہے کہ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی صورت میں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ محمد الیاس نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی شکایت درج کروانے کی کوشش کی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔اس وجہ سے میں محمد الیاس کے خلاف کاروائی کرنے سے ڈر رہا ہوں۔سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد شہری پر صرف ایک کمنٹ کرنے کی وجہ سے تشدد کرنے کے عمل پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *