تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / اگر اب حملہ کیا گیا توکس طرح جواب دیا جائے گا، پاکستان نے بھارتی کو وارننگ دیدی

اگر اب حملہ کیا گیا توکس طرح جواب دیا جائے گا، پاکستان نے بھارتی کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا گیا اور پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ پاکستان اپنی جنگ

خود لڑنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر سویلین کو ہدف بنارہا ہے جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلاکر سخت احتجاج کیا گیا، ہفتہ کی رات سے اتوار کو دن گئے تک لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے نوسدا گاوٴں میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور پانچ شہری شہید ہوئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اس لیے پاکستان نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لیے وائیٹ جھنڈے لہرائے گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بقول تین دہشت گردوں کا لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا تاہم بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا کہ شہید ہونے والے پانچ شہری کون ہیں، آج پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بتایا کہ دہشت گردی کا کوئی کیمپ موجود نہیں اور بھارت کو بتادیا ہے کہ اگر ایسی حرکتیں جاری رکھی گئیں تو پھر ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جو الزام لگایا گیا اس کی درست جگہ بتائیں، بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں، کل پاکستان جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری میں پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی کو لے کر جائے گا اور معائنہ کروایا جائے گا کہ وہاں کوئی کیمپ موجود نہیں، یو این ملٹری آبزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جائیں اور ثابت کریں، بھارت نے صرف سویلین آبادی کو نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *