نواز شریف کا عالیشان پروٹوکول، گلوکارہ رابی پیزادہ نے سابق وزیراعظم کو کھری کھری سنادی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی احتساب عدالت میں عالیشان پیشی پر ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور گلوکارہ نے وی وی آئی پی پروٹوکل کے حوالے سے نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ملزم کہہ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیلی بار کسی ملزم کی ایسی پیشی دیکھی ہے کہ جس میں ملزم کے پروٹوکول میں 30 گاڑیاں جبکہ جج کے پروٹوکول میں صرف 3 گاڑیاں ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے لیے اپنی بیٹی کے ہمراہ گئے تھے تاہم انکے ساتھ 30 گاڑیوں کا قافلہ بطور سیکورٹی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں