عمران نذیر کو ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا، حقیقت کھل کرسامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سٹار بلے باز عمران نذیر انجری مسائل کی وجہ سے کافی عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں اور ان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھی کہ وہ پی ایس ایل 3 میں ملتان سلطان کی نمائندگی کریں لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا ۔اب ملتان سلطانز کے ٹیم ڈائریکٹر وسیم اکرم نے بھی عمران نذیر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ عمران نذیر کو ملتان سلطانز

میں شامل اس لیے نہیں کیا گیا کیوںکہ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہے اور ہمیں ان کا کارکردگی کا کوئی علم نہیں ہے اس لیے انہیں ملتان سلطانز نے نہیں خریدا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی اینٹری کے بعد عمران نذیر نے اعلان کیا کہ وہ پی ایس ایل سیزن تھری میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے لیکن انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس پر عمران نذیر کے مداح ناخوش نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں