بائولنگ ایکشن پر پابندی لگنے کے بعد سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کا محمد حفیظ کو شاندار مشورہ

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق کپتان اور عظیم کرکٹر وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو باولنگ بھول کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی جانب سے محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ وسیم اکرم

نے مشورہ دیا ہے کہ محمد حفیظ اب باولنگ کو بھول جائیں۔ حفیظ کو اب صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیئے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ محمد حفیظ اب بین الاقوامی کرکٹ میچز میں باولنگ نہیں کروا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں