پاکستانی پہلوان نے بھارتی پہلوان کو چاروں شانے چیت کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا

دبئی ( آن لائن ) پاکستانی پہلوان عثمان مجید کے ہاتھوں رستم ہند وکرم سنگھ کو شکست متحدہ عرب امارات میں سجے دیسی کْشتی کے انڈو پاک چیمپئن کے ٹائٹل مقابلے میں رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سجے دیسی کْشتی کے انڈو پاک چیمپئن

کے ٹائٹل مقابلے میں رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو شکست دے دی۔ شیخوپورہ کے سپوت عثمان مجید بلو نے روایتی حریف کو چاروں شانے چیت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جس کی دھوم ان کے گھر میں خوب پڑی۔اہل خانہ نے تاریخی فتح پر شکرانے کے نفل ادا کیے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں