پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، متعدد دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک افغان سرحد پرافغانستان کی حدود میں ڈرون حملہ ہواہے،جس میں ایک دہشتگرد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فورسزپاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کاسلسلہ جاری ہے۔ امریکی فورسز نے گزشتہ روز پھرافغانستان میں برامچا کے علاقے کلی عزیز میں ڈرون

حملہ کر کیاہے۔ڈرون حملے میں 2گھروں اور ایک گاڑی کونشانہ بنایاگیا۔ڈرون حملے میں نشانہ بننے والے گھرافغان ڈرگ لارڈز کے ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈرون حملے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور 3زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈرون حملے میں ہلاک اور زخمی افراد کی شناخت کاعمل بھی جاری ہے۔دوسری جانب برامچا میں افیون کی کاشت کیخلاف افغان فورسز کاآپریشن بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں