تحریک لبیک کے دھرنے کا انیسواں روز، سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس نے دھرنے کے گر دگھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس نے دھرنے کے شرکا کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کا جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد پر جاری دھرنا آج انیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں دھرنا کیس کی آج ہونیوالی سماعت پر عدالت نے وزیر داخلہ کو آئندہ سماعت پرطلب

کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو آئندہ تین روز میں دھرنے کی جگہ خالی کروانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پولیس نے دھرنا کے شرکا کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دھرنے کو شرکا کو کھانے کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد قریبی ہوٹلز بند اور کھانے کے اسٹالز بھی ہٹا دئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں