نواز شریف کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم وزیر نے استعفے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیرمملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی خان نے وزارت سے استعفے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں ایک اہم وزیرنے استعفے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرمملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے اعلیٰ قیادت کے ساتھ تحفظات کی بناء پروزارت سے استعفے کااعلان کردیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت دوستین ڈومکی نے راناتنویرحسین

کواضافی چارج دینے پراستعفے سے کا اعلان کیا۔ میردوستین ڈومکی خان کا کہناہے کہ اختیارات وفاقی وزیرکے پاس ہوں گے تومیں کچھ نہیں کرسکوں گا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کوآگاہ کردیاہے۔جبکہ پیر کواستعفیٰ بھی پیش کردوں گا۔انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلایا ہے۔ جس کے ساتھ ہی رانا تنویر کواضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کرناکرپشن بچانے کی کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں