ختم نبوت قانون میں ترمیم کی سازش میں زاحد حامد کے علاوہ 4 کون کون سی اہم شخصیات شامل تھی، شیخ رشید نےبڑاانکشاف کردیا

حافظ آباد (نیوز ڈیسک) شیخ رشید کا دعوی ہے کہ زاہد حامد ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حافظ آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کیے گئے جلسے میں دھواں دار تقریر کی۔ شیخ رشید نے اپنی تقریر کے دوران تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ زاہد

حامد ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہے۔اس تمام سازش میں 5 لوگ شامل تھے۔ ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کرنے کی سازش میں زاہد حامد، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور رانا ثناء اللہ شامل تھے۔ ان تمام لوگوں نے خاموشی سے ختم نبوتﷺ قانون کو ختم کرنے کی سازش کی تھی تاہم میں نے بروقت ان کی چوری پکڑ لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں