چلو شکر ہےکہ۔۔ علی ترین نے اپنے والد جہانگیر ترین کی نااہلی پر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد جہانگیر ترین کا سیاسی مستقبل مخدوش ہو چکا ہے اور اسی پر بس نہیں بلکہ انہوں نے عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد پارٹی عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ایسے میں ان کے بیٹے علی ترین جنہیں ان کا سیاسی جانشین بھی قرار دیا جا رہا ہے کا سماجی رابطون کی

ویب سائٹٹویٹر پر ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی نا اہلی کا تو ذکر بالکل ہی گول کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلو شکر ہے کہ خان صاحب کلیئر ہو گئے ،وہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انشااللہ “۔ ۔علی ترین کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈ یا پر لوگوں نے انہیں دل کھول کر داد دی ہے جبکہ کئی صارفین نے ان کے والد کے حوالے سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں