ٹوپیاں اور انگوٹھیاں بدلنے سے عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے، شیخ چلی بن کر پاکستان کے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، لیگی رہنما کی تنقید

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہاہے کہ عمران خان چاہے جتنی انگوٹھیاں اور ٹوپیاں تبدیل کریں تب بھی پاکستان کا وزیراعظم بننا ان کی قسمت میں نہیں‘ 2013کو خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کومینڈیٹ دیا عمران خان نے بنی گالہ میں بیٹھ کر شیخ چلی بن کر پاکستان کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا شروع کیا مگر پاکستان کے آئندہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ہوں گے‘ 2018ء کے انتخابات میں دو نظریات کا مقابلہ ہوگا ‘پاکستان میں ترقی کی چلتی گاڑی کو بریک لگانے والوںاور

پاکستان کو خوشحال ملک بنانے اور استحکام پاکستان کے عملی اقدامات اٹھانے والوں کے درمیان ہونے والا ٹھاکرا پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچنے والوں کے حق میں فیصلہ ہوگا ‘پی ٹی آئی حکومت نے کے پی کے کے عوام کو پانچ سالوں کے دوران پتھرکے زمانے میں دھکیل دیا جس کی مثال این اے 10کے ایم این اے کا ہے جسے عوام صرف ٹاک شوز میں دیکھتے ہیں‘ 70سالوں میں پی کے 27کا جو دیرینہ مطالبہ چلا آرہاتھا مسلم لیگ اور جمشید خان مہمند نے حل کرکے پی کے 27کے گھر گھر کو سوئی گیس پہنچائے جانے کا عمل شروع کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل مکوڑی کے گل پور کے میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو مکتبہ فکر کے سیاسی قوتیں پنجہ آزمائی کررہی ہیں ان میں سے ایک قوت احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے ترقی کی گاڑی روکنا چاہتی ہے جبکہ دوسری قوت دنیا میںپاکستان کا وقار بڑھانے ‘ملک کو معاشی استحکام اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ‘2018ء کو پاکستانی قوم ملک کی ترقی استحکام اور خوشحالی کے لئے کام کرنے والوں کو مینڈیٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہر دور میں عہدے ،چمک دھمک اور پروٹوکول کو لات مارکر جمہوریت کے استحکام اور بقاء ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سوچا ہے اور اس مقصد کے لئے ان کی قربانیوں کی تاریخ بہت لمبی ہے ایک بار پھر انہوں نے اقتدار کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سی پیک کی تکمیل ،ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے سب کچھ دائو پر لگایا لیکن سازشی عناصر کے سی پیک رکوانے اور ملک کی ترقی کا پہیہ نہ چلنے کے عزائم کو ناکام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان

وزیراعظم پاکستان بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں خواب دیکھنا تو ان کی بیماری ہے مگر وزیراعظم بننا ان کی قسمت میں نہیں وہ چاہے جتنے خواب دیکھے انگوٹھیاں اور ٹوپیاں تبدیل کریں پھر بھی پاکستان کا وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف وہ شخصیت ہے جس کو ترقی کے بام پر پہنچے چائنہ بھی حیرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کہتاہے کہ چین کو شہباز شریف کی رفتار کی ترقی کی ضرورت ہے پنجاب کا یہ ہیرو اس بار پاکستان کا ہیرو بن کر پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں