تازہ ترین
ہوم / کھیل / کراچی میں9 سال بعدپہلاانٹرنیشنل میچ ویسٹ انڈیز کپتان نے اہم فیصلہ کرلیا، قومی ٹیم میں بھی بڑی تبدیلی

کراچی میں9 سال بعدپہلاانٹرنیشنل میچ ویسٹ انڈیز کپتان نے اہم فیصلہ کرلیا، قومی ٹیم میں بھی بڑی تبدیلی

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کاکہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے

۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم150 سے زائد رنزبنانے کی کوشش کریں گے کیوں کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہترین لگ رہی ہے ،بابر اعظم اور فخر زمان اوپننگ کریں گے ۔ پاکستان میں انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے سوال پر سرفراز نے کہا کہ سٹیڈیم میں شائقین کی تعداد دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *