تازہ ترین
ہوم / شوبز / عائشہ خان کے منگیتر پاک فوج کے اعلیٰ افسر، عائشہ خان سے ملاقات کب اور کہاں ہوئی، اداکارہ نے سب بتادیا

عائشہ خان کے منگیتر پاک فوج کے اعلیٰ افسر، عائشہ خان سے ملاقات کب اور کہاں ہوئی، اداکارہ نے سب بتادیا

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ عائشہ خان نے اپنے منگیتر کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائشہ خان نے کچھ عرصہ قبل شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔تب عائشہ خان کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ عائشہ خان جلد ہی شادی کرنے والی ہیں اس لئے انہوں نے شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم اب عائشہ خان نے اپنےمداحوں کو مزید انتظار

نہ کرواتے ہوئے اپنے منگیتر کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کر دی ہے۔عائشہ نے اپنے منگیتر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں مداحوں کے پیار اور دعاؤں پر شکر گزار ہیں۔عائشہ خان نے یہ بھی لکھا کہ میں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔عائشہ خان نے اپنے منگیتر سے متعلق بتایا کہ ہم بہت سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہم نے گزشہ برس منگنی کی تھی۔اپنی پوسٹ میں عائشہ نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے اپنی شادی کے سلسلے میں پرائیویسی کی بھی درخواست کی۔عائشہ خان کے ہونے والے شوہر پاک فوج کے سینئیر افسر ہیں اور ان کا نام عقبہ حدید ملک ہے۔عائشہ خان نےا بھی اپنی شادی کی تاریخ سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا تا ہم میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ خان کا ولیمہ 15اپریل کو ہو گا۔میجر عقبہ حدید ملک برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 میں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *