تازہ ترین
ہوم / شوبز / عائشہ خان کی منگیتر کے ساتھ تصاویر، اب حمزہ علی عباسی کا کیا ہوگا؟ اداکارہ نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

عائشہ خان کی منگیتر کے ساتھ تصاویر، اب حمزہ علی عباسی کا کیا ہوگا؟ اداکارہ نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی اور اپنےمنگیتر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا ۔ عائشہ خان کی شادی کی خبر سُن کر ان کے مداح بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے عائشہ خان اور ان کے منگیتر کو خوب مبارکبادیں بھی دیں۔ لیکن جہاں اداکاروں اور اداکاراؤں کی ذاتی زندگیوں کی سوال ہے تو مداح اکثرپردے پر نظر آنے

والی جوڑی کو ہی حقیقی جوڑی سمجھ بیٹھتے ہیں، ایسے ہی عائشہ خان اور حمزہ علی عباسی کی دوستی کو بھی ان کے مداحوں نے کوئی اور رنگ دیا اور عائشہ خان کے منگیتر کے ساتھ ان کی تصویر دیکھ کر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ اب حمزہ کا کیا ہو گا؟ جس پر عائشہ خان نے جواب دیا کہ حمزہ میرا بہترین دوست ہے، میری شادی پر وہ گواہ بنے گا اور کیا ؟ عائشہ خان کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔عائشہ خان کے اس کمنٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ نے دو روز قبل انسٹا گرام پر اپنے منگیتر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو بتایا کہ ہم دونوں مداحوں کے پیار اور دعاؤں پر شکر گزار ہیں۔عائشہ خان نے لکھا کہ میں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔انہوں نے اپنے منگیتر سے متعلق بتایا کہ ہم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہم نے گذشتہ برس ہی منگنی بھی کی تھی۔اپنی پوسٹ میں عائشہ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے اس سلسلے میں پرائیویسی کی بھی درخواست کی۔عائشہ خان کے ہونے والے شوہر پاک فوج کے سینئیر افسر ہیں اور ان کا نام عقبہ حدید ملک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *