تازہ ترین
ہوم / شوبز / سلمان خان گرفتار، جیل منتقل کردیا گیا

سلمان خان گرفتار، جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جس کے بعد انہیں جیل منتقل کر دیا گیا جہاں وہ آج رات گزاریں گے ۔جیسے ہی پولیس نے انہیں حراست میں لیا ان کے اہلخانہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے،بھارتی میڈیا کے مطابق نایاب ہرن کے شکار کیس میں بھارتی عدالت نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو سزا سنا دی ہے۔ کیس کی سماعت جودھ پور کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں بھارتی اداکار سیف

علی خان، سونالی باندرے، تبو اور نیلم کو بری کرتے ہوئے سلمان خان کو5 سال قید اور 10 ہزار جرمانہ سنا دیا ،واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 19 سال قبل 1998 میںراجستھان کی ریاست جودھ پور میں فلم’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالےہرنوں کا شکار کیا تھا۔ سلمان خان کے ساتھ اس مقدمے میں اداکارہ سونالی باندرے ، تبو ، نیلم اور اداکار سیف علی خان بھی نامزد تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *