تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / سزائے موت سے متعلق سعودی ولی عہد نے دھماکہ خیز اعلان کردیا، سرقلم کرنے کی بجائے اب کیاکام ہوگا، حیرت انگیز انکشاف

سزائے موت سے متعلق سعودی ولی عہد نے دھماکہ خیز اعلان کردیا، سرقلم کرنے کی بجائے اب کیاکام ہوگا، حیرت انگیز انکشاف

لاس اینجلس(آئی این پی)ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوسکتا البتہ اس میں کمی ضرور کی جائے گی۔ ٹائمز میگزین کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے۔ ہمارے ہاں اس حوالے سے قوانین واضح ہیں تاہم اس پر غور

کیا جارہا ہے کہ سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا پر عمل کیا جائے۔ جو شخص ناحق کسی کو قتل کرتا ہے تو قانون کے مطابق اس کی سزا موت ہونی چاہئے۔ سعودی عرب کا بادشاہ محض فرامین جاری نہیں کرتاوہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے۔ملک کے فرمانرواکو بادشاہ کی حیثیت سے کیسے کام کرنا چاہئے اس کی وضاحت موجود ہے۔سزا موت کے حوالے سے معاملہ زیر غور ہے۔ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *