تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / سلمان خان کی ضمانت کی درخواست ، عدالت نے فیصلہ سنادیا

سلمان خان کی ضمانت کی درخواست ، عدالت نے فیصلہ سنادیا

جودھ پور (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے نایاب ہرن شکار کیس میں اپنے وکیل کے ذریعے جودھ پور کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ کے جج روندرا کمار جوشی نے سماعت کی

اور سلمان خان کی درخواست ضمانت کو منظور کر لی۔ یاد رہےکہ سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جُرمانے کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد انہیں جودھ پور کی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ۔ سلمان خان نے گذشتہ دو دن جودھ پور سینٹرل جیل میں گزارے۔ سلمان خان کی ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی آج ہی متوقع ہے۔

 

مزید پڑھیئے:اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے،اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ایک بیان میں وزیر مملکت مواصلات محمد جنید انوار چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے،اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔اس ضمن

میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف میرے قائد ہیں ان کی قیادت میں سیاست کی شروعات کی اور انہی کے ساتھ ہمیشہ وابستگی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )ایک گھرانہ ہے جس کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت پر کل بھی اعتماد اور یقین تھا، آج بھی ہے اورہمیشہ رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *