تازہ ترین
ہوم / شوبز / میرا جی کی انگلش نے بی بی سی کے رپورٹر کے ہوش اڑادیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی

میرا جی کی انگلش نے بی بی سی کے رپورٹر کے ہوش اڑادیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی

لاہور (سوشل میڈیا ڈیسک) لالی وڈ اداکارہ میرا جی اکثر ہی اپنی انگریزی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، لیکن اس مرتبہ تو میرا جی نے کمال ہی کر دیا۔ ایک ایوارڈ تقریب کے ریڈ کارپٹ پر برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک رپورٹر نے میرا جی سے بات کی تو میرا جی نے اپنی پرفیکٹ انگریزی سے رپورٹر کو حیران کردیا۔ میرا جی کی انگریزی سُن کر رپورٹر بھی کنفیوژ ہو گیا۔میرا جی نے اس ویڈیو میں اپنے مداحوں

کو انہیں ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالو کرنے کا کہا ۔ میرا جی کی پرفیکٹ انگریزی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں میرا کے ساتھ ایک اور لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے جو غالباً میرا جی کو رپورٹر کے انگریزی میں پوچھے گئے سوالوں کا انگریزی میں جواب بتا رہی ہیں اور بظاہر میرا جی اسی کو سُن کر اپنی پرفیکٹ انگریزی میں رپورٹر کو جواب دے رہی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *