تازہ ترین
ہوم / شوبز / سلمان خان کے جیل جانے پررو روکر بُرا حال کرنے والی بچی نے کھانا کھانا بھی چھوڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان کے جیل جانے پررو روکر بُرا حال کرنے والی بچی نے کھانا کھانا بھی چھوڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جودھ پور (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس پر 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جُرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں جودھ پور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی قید پر جہاں ان کے مداح اور فلم انڈسٹری کے لوگ غمگین ہیں وہی سوشل میڈیا پر ایک کم سن بچی کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔یہ بچی سلمان خان کی مداح ہے

اور سلمان خان کے جیل جانے پر اس نے رو رو کر بُرا حال کر لیا ہے۔ بچی کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگوں کو تو چھوڑ دیا جاتا ہے اور باہر بھی جانے دیا جاتا ہے پھر سلمان خان کو کیوں بند کر دیا ہے؟ بچی کی والدہ نے کھانا کھانے کا کہا تو اس نے اس دُکھ میں کھانا کھانے سے بھی انکار کر دیا، ایک اور بچی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے سلمان خان کو جلد از جلد چھوڑنے کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *