تازہ ترین
ہوم / صحت و تعلیم / پانی کے ذریعے وزن کم کرنے کے طریقے

پانی کے ذریعے وزن کم کرنے کے طریقے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو وزن کم کرنے کے بے شمار طریقے ہیں جو بعض اوقات حیران کن طور پر وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، تو بعض اوقات بالکل ہی بے اثر ہو کر رہ جاتے ہیں۔دراصل وزن کم کرنے کے لیے صرف کھانے کی مقدار کو ہی کم کرنا کافی نہیں۔ اس کے لیے جسم کو متحرک رکھنا اور باقاعدگی سے ورزشیں کرنا ضروری ہیں۔ویسے کیا آپ جانتے ہیں پانی بھی وزن کم کرنے

میں معاون ثابت ہوسکتا ہے؟اگر پانی کو مخصوص اوقات میں مخصوص مقدار کے ساتھ لیا جائے تو یہ جسم پر نہایت حیرت انگیز نتائج مرتب کرتا ہے۔
آئیں آج جانیں کہ پانی وزن کم کرنے میں کیسے مددگار ہوسکتا ہے۔
کھانے سے قبل پانی
ہر کھانے سے قبل ایک سے آدھا گلاس پانی پینا آپ کی بھوک کو کم کردیتا ہے۔ یہ آپ کے خالی پیٹ کو سیر ہونے کا احساس دلاتا ہے جس کے باعث آپ کم کھاتے ہیں۔اگر آپ پانی پیئے بغیر کھانا کھانے بیٹھ گئے تو عین ممکن ہے کہ آپ اپنی بھوک سے بھی زیادہ کھا لیں جو وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
کتنے گلاس پانی؟
ایک عام خیال ہے کہ ہر شخص کے لیے 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہر شخص کے جسم پر منحصر ہے کہ اسے کتنا پانی درکار ہے۔جو افراد سخت محنت کا کام اور سخت ورزشیں کرتے ہیں ان کے جسم کو 8 گلاس سے کہیں زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔پانی جسم میں خون کے بہاؤ کو فعال رکھتا ہے جس کی وجہ سے جسم اضافی چربی بنانے سے محفوظ رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *