تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / سلمان خان کے گھر کے باہر مداحوں کا ہجوم ، سلمان خان کے نعرے اور جوش و خروش، لیکن ایسا کیا ہوا کہ دبنگ خان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں

سلمان خان کے گھر کے باہر مداحوں کا ہجوم ، سلمان خان کے نعرے اور جوش و خروش، لیکن ایسا کیا ہوا کہ دبنگ خان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں

جودھپور(نیوز ڈیسک)کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سزا یافتہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی درخواست ضمانت کیلئے منظور ہوگئی جس کے بعد سلمان خان جیل سے رہا ہو گئے۔سلمان خان جب گھر پہنچے تو ان کے گھر کے باہر سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔جو خوشی سے سلمان خان کے نعرے بلند کر رہے تھے۔سلمان خان نے ہاتھ ہلا کر مداحوں کا شکر ادا کیا۔سلمان خان کے مداح اپنے موبائل میں ان کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔سلمان خان نے اپنے تمام مداحوں کو اشارے سے کہا کہ اب وہ آرام کرنا چاہ رہے ہیں۔۔سلمان خان کے مداحوں نے عدالت کے فیصلہ

کا خیر مقدم بھی کیا۔سلمان خان کے مداح پچھلے تین روز سے ان کے گھر کے باہر جمع تھے۔مداحوں کو جذباتی دیکھ کر سلمان خان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔یاد رہے کہ سلمان خان کو 3 روز قبل عدالت کی جانب سے 5 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔جس کے فوری بعد ان کے وکلاء نے سزا پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔عدالتی فیصلے کے بعد دبنگ خان کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 2 راتیں گزاریں لیکن اب عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر 25، 25 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *