تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا، بھوکے ننگے عوام کو چھوڑ کر 110 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا، بھوکے ننگے عوام کو چھوڑ کر 110 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

نئی دہلی(سی پی پی) بھارت15ارب ڈالر کی مالیت کے 110لڑاکا طیارے خریدے گا،جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت پندرہ ارب ڈالر کی مالیت کے 110 لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔بھارتی فضائیہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 110 فائٹرز

جیٹس کے اضافے سے جنگی بیڑے میں کمی پوری ہوجائے گی اور انڈین ایئرفورس کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔انڈین ایئر فورس کے اہم افسر کا بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیاروں کی تیاری کا 85 فیصد کام بھارت میں ہی کیا جائے گا اس لیے طیاروں کی تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے جس پر جنگی طیارے بنانے والی کمپنی لوک ہیڈ نے اپنا ایف- 16 پروڈکشن لائن بھارت میں منتقل کرنے کی پیشکش کردی ہے۔واضح رہے بھارتی وزارت دفاع نے اس سے قبل سنگل انجن طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم رواں سال فروری میں مودی حکومت نے دو انجن والے ایئر کرافٹ کی تیاری پر زور دیا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے 110 فائٹرز جیٹس کی تیاری کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *