تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / مسلم لیگ ن کے اجلاس میں چوہدری نثار سے متعلق بات ہونے پر مریم نواز بگڑ گئیں، سخت ردعمل کا اظہار

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں چوہدری نثار سے متعلق بات ہونے پر مریم نواز بگڑ گئیں، سخت ردعمل کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں چودھری نثار کی بات ہوئی تو مریم بی بی کے چہرے پر سختی تھی۔ ایسا لگ رہا ہے کہ مریم نواز کو چودھری نثار علی خان پر جو غصہ ہے وہ جب تک نہیں ہٹے گا ،تب تک کوئی بات نہیں بنے گی۔ اس پر پروگرام میں موجود تجزیہ کار عامر متین نے کہا کہ جہاں تک چودھری نثار کی بات ہے ، ان کے پارٹی میں رہنے کا فیصلہ

اب مریم نواز ، نواز شریف یا شہباز شریف نے نہیں کرنا، معاملات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ اب اس کا فیصلہ چودھری نثار علی خان نے خود کرنا ہے، ان کو علم ہو گیا ہے کہ ان کی بے عزتی جان بوجھ کر کروائی گئی۔اور اس پارٹی میں ان کو ان کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، مریم نواز کے ہوتے اور نواز شریف کی حکمت عملی کے ہوتے ہوئے چودھری نثار علی خان صلح کر نہیں سکتے،صلح کرنے کا مطلب ہے کہ وہ نیچے دب کر رہ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *