تازہ ترین
ہوم / کھیل / چیمپئنز ٹرافی میں جب محمد عامر کوہلی کے کو بائولنگ کرانے آئے تو کوہلی کی کیا حالت ہوئی، سرفراز احمد نے دلچسپ واقعہ سنادیا

چیمپئنز ٹرافی میں جب محمد عامر کوہلی کے کو بائولنگ کرانے آئے تو کوہلی کی کیا حالت ہوئی، سرفراز احمد نے دلچسپ واقعہ سنادیا

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے سامنے مشکلات کا شکار نظر آرہے تھے ۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سرفرا ز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جب ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے کےلئے آئے تو محمد عامر کے خلاف ان کے پیر بالکل نہیں

چل رہے تھے ، عمومی طو ر پر کوہلی کا پہلی بال سے ہی کریز پر بیلنس اچھا ہوتا تھا لیکن اس دن کوہلی پہلی ہی گیند سے عامر کیخلاف مشکلات کا شکاردیکھا۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ کوہلی نے محض ایک یا دو اوور ہی عامر کو کھیلااور اس میں بھی ان کی زیادہ تر گیندیں ایج ہوکر گیپ میں گئیں اور پھر عامر نے کوہلی کو مسلسل دو گیندوں پر دومرتبہ آؤٹ کردیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *