تازہ ترین
ہوم / کھیل / ٹیم میں اس کھلاڑی کی کوئی جگہ نہیں ہے، کوچ مکی آرتھر کس کھلاڑی پر برس پڑے، کھری کھری سنادی

ٹیم میں اس کھلاڑی کی کوئی جگہ نہیں ہے، کوچ مکی آرتھر کس کھلاڑی پر برس پڑے، کھری کھری سنادی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایورج کرکٹرز کی کوئی گنجائش نہیں ، وہاب ریاض کو ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پر برس پڑے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو میچ ونر نہیں ، اس کی ضرورت نہیں ،

صرف ٹیم کو کامیابیاں دلانے والے ساتھ چلیں گے ورنہ نوجوان کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے ۔ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض دوسال سے ٹیم کو کوئی میچ نہیں جتوا سکے ، خود کو منوانے کے لیے انہیں مزید کام کرنا ہوگا۔مکی آرتھر نے کہا کہ غیرمعمولی پرفارمنس والے کھلاڑی درکار ہیں ، اوسط درجے کے ان کرکٹرز کی ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں جو میچ ونر نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *