تازہ ترین
ہوم / پاکستان / چوہدری نثار کی شہباز شریف سے اہم ملاقات، سابق وزیرداخلہ نے پارٹی سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے اہم ملاقات، سابق وزیرداخلہ نے پارٹی سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا

لاہور (نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیرداخلہ اور ن لیگ کے ناراض سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ کے صدرمیاں شہباز شریف سے دوسری ملاقات کی ہے اور پارٹی بیانات پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ن لیگ کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی ہے۔جس میں چوہدری نثار نے شہباز شریف کو پارٹی میں موجود تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع

کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کے کچھ رہنماؤں کی اداروں سے لڑائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ پارٹی کے کچھ رہنماؤں کے بیانات پر بھی اعتراض کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی مخالف بیانات نہ دینے کی درخواست کی ہے۔جب کہ شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو تمام تحفظات دور کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کے دوران پارٹی امور بھی زیر بحث آئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *