تازہ ترین
ہوم / پاکستان / جسٹس اعجاز الاحسن کے گھرپر فائرنگ، عمران خان نے کس کو ذمہ دار ٹھہرادیا

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھرپر فائرنگ، عمران خان نے کس کو ذمہ دار ٹھہرادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران

خان کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے. دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ججوں کو دھمکانے کیلئے سیسلین مافیا جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں. ہم پوری قوت سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی کا 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *