تازہ ترین
ہوم / پاکستان / پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار، جانتے ہیں پاکستان میں کتنے پناہ گزین موجود ہیں

پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار، جانتے ہیں پاکستان میں کتنے پناہ گزین موجود ہیں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک کون سا ہے؟یواین ایچ سی آر نے رپورٹ جاری کردی، پاکستان کی حیرت انگیزپوزیشن سامنے آگئی، تفصیلات کے مطابق پناہ گزینوں کیلئے اقوامتحدہ کے ہائی کمشنرکے ادارہ (یواین ایچ سی آر) نے پاکستان کودنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک قراردیاہے۔ یواین ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق

پاکستان دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک ہے اورزیادہ ترپناہ گزینوں کاتعلق افغانستان سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت 14لاکھ 50ہزارسے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے بلامشروط لاکھوں پناہ گزینوں کی اس وقت امداد کی تھی، اوراب بھی کررہاہے، جب افغانستان میں جنگ عروج پرتھی۔پاکستان نے پناہ گزینوں اورمتاثرہ افراد کوبہترین ممکنہ سہولیات فراہم کیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان گزشتہ تین عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے، اسی طرح دیگر ممالک کے برعکس پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مارچ2002ء کے بعد سے لے کریواین ایچ سی آرنے 4.1ملین یا 41لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں سہولت کاری فراہم کی۔دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک کون سا ہے؟یواین ایچ سی آر نے رپورٹ جاری کردی، پاکستان کی حیرت انگیزپوزیشن سامنے آگئی، تفصیلات کے مطابق پناہ گزینوں کیلئے اقوامتحدہ کے ہائی کمشنرکے ادارہ (یواین ایچ سی آر) نے پاکستان کودنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک قراردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *