تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / ماروی میمن ایک بار پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑیں، ن لیگ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ بھی بتادی

ماروی میمن ایک بار پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑیں، ن لیگ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ بھی بتادی

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا۔ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔اندرونی اور بیرونی اختلافات کے باعث پارٹی انتشار کا شکار ہو چکی ہے،پارٹی کے بڑے بڑے رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ کر دوسری

سیاسی جماعتوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ایسے میں مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا۔ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں خوشامد کا کلچر جڑ پکڑ چکا ہے جبکہ مخالف آوازوں کو دبا دیا جاتا ہے جس کے باعث پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے جبکہ دھرنے والے آج بھی کامیاب ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *