تازہ ترین
ہوم / شوبز / میشا شفیع کے الزامات ، اداکارہ مارہرہ خان علی ظفر کی حمایت میں میدان میں آگئیں ایسی بات کہہ دی کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

میشا شفیع کے الزامات ، اداکارہ مارہرہ خان علی ظفر کی حمایت میں میدان میں آگئیں ایسی بات کہہ دی کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

کراچی(این این آئی)نامورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام پر کہا ہےکہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نےگزشتہ روز ایک ٹویٹ میںعلی ظفر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگایا تھا۔ میشا شفیع کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر دیگر فنکاروں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا اداکارہ ماہرہ خان نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے میشا شفیع یا علی ظفر کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا

پر جنسی ہراسانی جیسے سنجیدہ معاملے پر تبصرے کرنے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کررہے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ مسئلہ دراصل ان کے دماغوں میں ہے۔ اگر ہم اس معاملے کو تبصرے کرکے کمزور کرتے رہیں گے تو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ میشا شفیع کے الزامات پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *