تازہ ترین
ہوم / شوبز / جب تک لڑکی کو اچھا لگتا ہے تو ٹھیک ہے ، جب لڑکی کا موڈ نہ ہوتو۔۔۔ میشاشفیع کے الزامات پر وقار ذکا میدان میں آگئے، کیا کچھ کہہ گئے

جب تک لڑکی کو اچھا لگتا ہے تو ٹھیک ہے ، جب لڑکی کا موڈ نہ ہوتو۔۔۔ میشاشفیع کے الزامات پر وقار ذکا میدان میں آگئے، کیا کچھ کہہ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تو کئی اور خواتین بھی میدان میں آگئیں اور علی ظفر سے متعلق کئی انکشافات کیے ۔ تاہم اب ٹی وی انڈسٹری کے مشہور میزبان وقار ذکا بھی میدان مین آ گئے ہیں۔ وقار ذکا نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک لڑکی کو اچھا لگتا ہے تو یہ سب ٹھیک ہے ، جب لڑکی کا مود نہ ہو تو وہی بات جنسی ہراسگی بن جاتی ہے۔اگر لڑکی کسی لڑکے سے نمبر مانگے تو وہ

بس ایسے ہی مذاق میں، اگر لڑکا نمبر مانگ لے تو اسے ٹھرکی پن قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے میشا شفیع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سب مشہور ہونے کے لیے نہیں کیا تو سب سے پہلے میڈم آپ کو عدالت جانا چاہئیے تھا، آپ نے سوشل میڈیا کا ہی انتخاب کیوں کیا؟خیال رہے کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر عائد کیے جانے والے الزامات پرشوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کا ملا جُلا رد عمل سامنے آ رہا ہے جبکہ علی ظفر صاف کہہ چکے ہیں کہ وہ اس پر اب قانونی طریقے سے بات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *