تازہ ترین
ہوم / کھیل / آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ٹاکرا، تربیتی کیمپ کے اختتام پر کوچ مکی آرتھر کا جذباتی خطاب، کھلاڑیوں میں نیاجوش بھردیا

آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ٹاکرا، تربیتی کیمپ کے اختتام پر کوچ مکی آرتھر کا جذباتی خطاب، کھلاڑیوں میں نیاجوش بھردیا

لاہور(صبا ح نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مشکل ٹور سے قبل کرکٹرز میں نیا جوش بھرنے کے لئے جذباتی خطاب کیا انہوں نے ٹیم کو100فیصد صلاحیتوں کے اظہار کی تلقین کردی۔کھلاڑیوں کی سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی مکی آرتھرآئرلینڈ اور انگلینڈ سے ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے لاہور میں تربیتی کیمپ کا اختتام ہو گیا،اس موقع پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جذباتی خطاب بھی

کیا،میدان میں ایک طرف لگائے گئے شامیانے کے نیچے جمع ہونے والے کرکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر بھرپور توجہ اور محنت کے ساتھ میچز میں کم سے کم غلطیاں کی جائیں تو مضبوط حریفوں کو بھی زیر کرنا ناممکن نہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ ٹور ایک نیا چیلنج ہے جس کو قبول کرتے ہوئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، سب کو اپنی 100 فیصد صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ میں کارکردگی دکھانے کیلیے کنڈیشنز کو جلد سمجھنے اور ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر ضروری دباو سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ حاضر دماغی سے حریف کی کمزوریوں کیخلاف اپنی طاقت کا استعمال کریں۔ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو آج شام 7 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکٹھے ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، ایئرپورٹ روانگی رات 12 بجے ہوگی، حساس ٹور کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹیم کو اینٹی کرپشن لیکچر میں غیر ضروری سرگرمیوں اور منفی عناصر سے دور رہنے کی بھی ہدایت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *