تازہ ترین
ہوم / علاقائی / ٹریفک چالان گاڑی مالکان کے گھروں میں، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ای چالان کا آغاز کردیا

ٹریفک چالان گاڑی مالکان کے گھروں میں، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ای چالان کا آغاز کردیا

اسلام آباد(سیفل رضا)اسلام آباد ٹریفک پولیس اور سیف سٹی پراجیکٹ کا مشترکه پلان تیار کرلیا گیا۔ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی شروع کر دی گئی۔ سیف سٹی پراجیکٹ میں ٹریفک مانیٹرنگ کا الگ شعبه قائم کیا گیا ہے چالان بذریعه ٹریفک پولیس اهلکار گاڑی مالکان کے گھروں میں پهنچایا جائے گا،چالان جمع نه کرانے کی صورت میں گاڑی ٹرانسفر

کروانا ممکن نهیں هو گا،مزید ٹریفک چالان کی رقم جمع نه کرانے کی صورت میںچالان کی رقم گاڑی کے سالانه ٹیکس کے ساتھ وصول کی جائے گی،ایس ایس پی ٹریفک پولیس اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے فروخت کنندگان اپنی گاڑیوں کو خرید کننده کے نام پر ٹرانسفر کروائیں،اسلام آباد کی شاهراهوں کو حادثات سے پاک،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ٹریفک کے بهاؤ کو رواں دواں رکهنے میں یه قدم اهم ثابت هوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *