تازہ ترین
ہوم / کھیل / گوتم گمبھیر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، آسٹریلیاسےپاکستان کے حق میں بڑی آواز بلند ، بھارتی کھلاڑی کو دہشتگرد قرار دیدیا

گوتم گمبھیر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، آسٹریلیاسےپاکستان کے حق میں بڑی آواز بلند ، بھارتی کھلاڑی کو دہشتگرد قرار دیدیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے بھارتی اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر کو ”زبان کا دہشت گرد“ قرار دے دیا۔۔دہلی ڈیئرڈیولز کی کپتانی سے فارغ ہونے والے گوتم گمبھیر نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کا تمام شعبوں میں بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔بیان کے بعد آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ”گوتم گھمبیر ایک ’زبانی دہشت گرد‘ ہیں، جو باتیں

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کہیں وہ بکواس اور خطرناک ہیں“۔یاد رہے کہ ڈینس فریڈ مین ہمیشہ ہی پاکستان کرکٹ کے حامی رہے جبکہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس کی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں، اس سے قبل انھوں نے ایڈن گارڈنز میں ویرات کوہلی اور دیگرکرکٹرز کی جھاڑو لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی جس پر بھارتی شائقین خوب بھڑکے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *