تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / شمالی کوریا نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا، ٹرمپ خوشی سے نہال

شمالی کوریا نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا، ٹرمپ خوشی سے نہال

پیانگ یانگ (صباح نیوز)شمالی کوریا نے جوہری تنصیبات کو 23 اور 25مئی کے درمیان تباہ کرنے کا اعلان کر دیا ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیبات بند کرنے کے لیے تکنیکی اقدامات کر رہا ہے اور جوہری تنصیبات کے خاتمے کے دوران سرنگوں، ریسرچ عمارتوں اور چیک پوسٹوں کو دھماکوں سے

تباہ کیا جائے گا ۔ان تنصیبات کو 23 اور 25 مئی کو تباہ کیا جائے گا اور اس موقع پر امریکا، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تنصیبات ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ واضح رہے ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات 12جون کو سنگاپور میں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *