تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / بھارت میں قہر الہٰی ٹوٹ پڑا، خوفناک طوفان سے لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، درجنوں زخمی، نظام زندگی درہم برہم

بھارت میں قہر الہٰی ٹوٹ پڑا، خوفناک طوفان سے لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، درجنوں زخمی، نظام زندگی درہم برہم

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں شدیدآندھی ،طوفان اوربارشوں کے نتیجے میں کم ازکم 41افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے درخت جڑوں سے اکھڑگئے اورمعمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان کے نتیجے میں اترپردیش میں 18،مغربی بنگال میںچار بچوں سمیت 12افراد ، آندھرا پردیش میں 9 افراد اورنئی دہلی میں 2افراد ہلاک اور18زخمی ہوئے۔طوفان کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرینوں اور پروازوں کا نظام بھی درہم

برہم ہوگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق ملک میں جاری آندھی اور طوفان کے باعث اب تک 80سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔طلاعات کے مطابق آندھراپردیش اور تلنگانہ میں 9 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔دہلی اور نواحی علاقوں میں 109کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان آیاجس سے سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر180 سے زائد پروازیں معطل ہوگئیں۔شدیدطوفان کے باعث دہلی ایئرپورٹ دوگھنٹے سے زائد دیربند رکھناپڑا۔دہلی میں میٹروسسٹم بھی بری طرح متاثرہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *