تازہ ترین
ہوم / پاکستان / نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے، ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر کیا کرنا چاہیے، مولانافضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے، ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر کیا کرنا چاہیے، مولانافضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائے کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے ، نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے بیان

کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ان کا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں ۔ سربراہ جے یو آئی(ن) کا کہنا تھا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری رائے یہی ہے کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے ، مملکت کو اسکی سزا بھگتنا ہوتی ہے لیکن انہوں نے نے ایک بات کہہ دی جب تک نہیں کہی تو نہیں جب کہہ دی تو اب تو ظاہر ہے اس کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔یاد رہے کہ نواز شریف کا 12 مئی کو ایک انٹرویو شائع ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عسکری تنظیمیں نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں اور ممبئی حملوں کے لیے پاکستان سے غیر ریاستی عناصر گئے، کیا یہ اجازت دینی چاہیے کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز ممبئی جا کر 150 افراد کو ہلاک کردیں، بتایا جائے ہم ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *